’’لاوہ‘‘گرلز ڈگری کالج لاوہ میں نیو سیشن میں یکم دسمبر ۔۔

0
198

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) گرلز ڈگری کالج لاوہ میں نیو سیشن میں یکم ستمبر سے فرسٹ ائیر کی کلاسز شروع کردی جائیں گی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کوٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کیلئے لیٹر لکھ دیا گیا ہے اور جولائی میں تمام سٹاف کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیاجائیگا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ رولز کے مطابق کوئی بھی بلڈنگ جب مکمل ہوتی ہے تو اسے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جاتا ہے گرلز ڈگری کالج لاوہ کی عمارت بھی تکمیل کے قریب ہے میں اس حوالے سے ایس ڈی او پراونشل بلڈنگ سے مسلسل رابطے میں ہوں اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ جولائی کے اختتام پر کالج کی عمارت ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی جائے تاکہ یکم ستمبر سے کالج میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو سکے ۔ گرلز ڈگری کالج لاوہ کیلئے بائیس ٹیچرز اور اٹھائیس نان ٹیچنگ سٹا ف کی اسامیاں ہیں جن پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کی منظوری کے بعد بھرتی شروع کردی جائیگی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں