تلہ گنگ جمعہ الوداع کا موقعہ اسلام کی عظمت اور رفعت ۔۔

0
99

1

تلہ گنگ (نامہ نگار)جمعتہ الوداع کا موقع اسلام کی عظمت اوررفعت کا عظیم پیغام دیتا ہے۔اور اسکی روح پرور ساعتیں رمضان المبارک کے انفرادی و اجتماعی ثمرات و اثرات سمیٹ لینے کا درس دیتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی رہنماء قاری الطاف الرحمن ،قاری محمد زبیر ،حافظ عبدالقدیر ،چوہدری عبدالجبار،شیخ محمد افضل ،حافظ محمد ادریس ، نے جمعتہ الوداع کے موقع پر جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بالخصوص دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے بھرپور اظہار یکجہتی ہونا چاہیئے۔یوم جمعتہ الوداع کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک کے ایک بار پھر جدا ہونے کا احساس ہر مسلمان کے دل میں یہ سوال پیدا کرتا ہے کہ رمضان المبارک کی تمام تر سعادتوں کو کس حد تک پاسکے؟ رمضان المبارک کے رخصت ہوتے لمحات وہ قیمتی لمحات ہیں جبکہ پہلے سے زیادہ متوجہّ ہوکر مسلمان رب تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری قیمتی لمحات میں اپنی اانفرادی و اجتماعی دعاؤں میں اسلام کی سر بلند ی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں،امت مسلمہ کے اصلاح احوال کو یاد رکھیں اور انفرادی و اجتماعی گناہوں و تقاصیر کی معافی کے لیئے اللہ ربّ العالمین کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کریں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں