لاوہ نئے مالی سال کے آغاز پر ممتاز ٹمن کو آڑے ہاتھوں ۔۔

0
130

4

لاوہ(ضیاء قادری سے)لاوہ، نئے مالی سال کے آغاز پر ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی لاوہ میں نو منتخب چیئرمین و کونسلرزکے ساتھ اہم ترین اجلاس کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق لاوہ میں منعقدہ مالی سال کے آغاز پر اہم ترین اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے تحصیل لاوہ کے نومنتخب چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں سمیت جنرل کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاوہ میں تمام انتظامی دفاتر کو فنکشنل کرنے کے لیئے نئے بجٹ میں فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں اور جلد ان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پر اٹھنے والے اعتراضات کو جلد حل کرلیاجائے گا۔ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے نئے مالی سال کے آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام بھی سنایا۔ اس موقع پر ایم پی اے کے دست راست ملک شہریاراعوان نے بھی خطاب کیا اور تحصیل لاوہ کے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔ سوال و جواب کے موقع پر نومنتخب ممبران چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبران میونسپل کمیٹی لاوہ نے شکایات کے انبار لگادیئے۔سب سے زیادہ تحصیل لاوہ میں لوڈ شیڈنگ کے ظالمانہ واپڈاہ کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر زور دیا جبکہ لاوہ کو درپیش مسائل کے حل نہ ہونے سمیت لاوہ کی تمام یونین کونسلز میں منتخب چیئرمینوں نے آٹھ ماہ سے بلدیاتی اداروں کو فنکشنل نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔ممبران و اراکین میونسپل کمیٹی لاوہ نے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سمیت واپڈا کے اعلیٰ افسران کی عدم موجودگی کو آڑے ہاتھوں لیا۔عوامی و سماجی حلقوں نے لاوہ میں منعقد اجلاس میں یونین کونسل پچنند، کوٹ قاضی اور ڈھرنال کے مسائل اجاگر نہ کرنے پر منتخب چیئرمین و وائس چیئرمین کی عدم دلچسپی پر بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں