ملک بھر کی طرح تلہ گنگ و گردونواح کی مساجد آخری جمعہ المبارک۔۔

0
73

2

تلہ گنگ (نامہ نگار)ملک بھرکی طرح تلہ گنگ میں بھی رمضان المبارک کے آخری جمعتہ المبارک کو جمعتہ الوداع کے طور پر عقیدت و احترام سے منا یا گیا ۔ جمعۃالوداع کے موقع پرمرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع میں محبان اسلام نے ہزاروں کی تعداد میں جوق در جوق شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور ختم نبوت بنیادی عقیدہ ہے اس پر پوری قوم ذر ہ برابر بھی لچک نہیں دکھائی گی ۔ان عقائد پر جان قربان کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے جو ہم کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس سے انحراف اسلام سے انکار ہے اس موقع پر تمام حاضرین نے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کام کرنے کا عہد کیامزید انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے اس کے آخری ایام میں رمضان کی برکتیں زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کے لئے عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جائے ۔ اس موقع پرجمعۃالوداع کے موقع پر امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، لوگ زاروقطار روتے رہے، اس موقع پرسفید ریش بزرگوں سمیت نوجوان بھی آنسو بہاتے نظر آئے نماز جمعہ کے اجتماعات میں امت مسلمہ کے کئے خصوصی دعائیں کی گئیں مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں جمعۃ الوداع کے موقع پرہزاروں افراد نے مرکزی خطیب مولانا عبیدالرحمان انور کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں