تلہ گنگ تا کلر کہار سٹرک کی تعمیر کیلئے فنڈ کی منظور دے دی گئی کریڈٹ سلطان رضا جامی کو۔۔

0
182

3.

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) معروف نعت خوان عبدالرزاق جا می کے صاحبزادے اور چیئر مین ضلع زکوۃ و عشر کمیٹی سلطان رضا جا می کی کوششیں رنگ لے آئیں ،تلہ گنگ تا کلر کہار روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی گئی،رواں ماہ کام کا آغاز ہو جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین زکوۃ و عشر کمیٹی ضلع چکوال سلطان رضا جا می نے تلہ گنگ میں ڈاکٹر عبدالرزاق کی رہائش گاہ پر انکی اہلیہ اور چودھری غلام ربانی سے اُن کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی سفارش پر پہلے مرحلے میں تلہ گنگ تا بھرپور 17کلو میٹر روڈ کیلئے 55.718ملین کے فنڈز بجٹ میں رکھ دیئے گئے ہیں ۔جن پر با قاعدہ کام کا آغاز رواں ماہ ہی کر دیا جائیگا ۔اُنہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں بھر پور تا کلر کہار روڈ پر کام کا آغاز ہو گا اس طرح مجموعی طور پر 32کلو میٹر روڈ نیا تعمیر ہو گا ۔جس سے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی ۔عوامی حلقوں نے چیئر مین زکوۃ کمیٹی سلطان رضا جا می کی کاوشوں کو سراہا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں