تلہ گنگ کے علاقوں میں مختلف واقعات خاتون سمیت تین افراد جابحق ۔۔

0
120

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تین مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلے حادثہ میں شاہ محمد والی کے قریب تراپ پل پار کرنے والا لفٹ پر سوار عابد حسین ساکن تراپ کا جوانسالہ بیٹا لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔دوسرے حادثہ میں عزیز کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار اللہ وسائی ساکن تھوہا محرم خان موٹر سائیکل دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گئی جس کو ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ دیا ۔تیسرے واقعہ میں لاوہ کی ذیلی آبادی اعوان کالونی کا بیس سالہ رہائشی نوجوان محمد شاہد ولد نور محمد مبینہ گھریلوحالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والا نوجوان پرائیوٹ فیکٹری میں ملازمت کررہا تھا اور چھٹی پرگھر آیا ہوا تھا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں