’’تلہ گنگ ‘‘علوی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 70غریب اور مستحق خانداروں میں۔۔

0
203

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) علوی ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ا پنے قیام کے بعد عوامی خدمت کا سفر شروع کر دیا70غریب اور مستحق خاندانوں میں تین ہزار روپے فی کس اور عید گفٹ تقسیم کر دیے گئے۔ اس سلسلہ میں ایک تقریب آشیانہ علی محمدہاؤس نزد مدنی چوک تلہ گنگ میں حاجی فیصل ممدوٹ علوی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں علوی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے عید گفٹ اور نقدی مستحق خاندانوں میں تقسیم کی گئی اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مولانا اللہ بخش صدیقی علوی مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق علوی چیف کوارڈینیٹر حاجی میاں محمد علوی نائب صدر صفدر ناصر علوی و دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی سٹیج کی زینت بنے ہوئے تھے ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض صفدر ناصر علوی نے ادا کئے ۔تقریب سے مولانا اللہ بخش صدیقی علوی،حاجی فیصل ممدوٹ علوی ایڈووکیٹ ،محمد شفیق علوی نے خطاب کیا اس موقع پر مرکزی چیئرمین حاجی گلزار حسین علوی نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علوی قبیلے کی خدمت میرا اولین مشن ہے پوری تحصیل میں علوی قبیلے کو منظم کیا جائے گا علوی ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے قبیلے کو صحت اور تعلیم کی ضروریات بھی پوری کرے گی جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ٹیلنٹ ایوارڈ جبکہ غرب اور مستحق بچیوں کے لیئے جہیز فنڈ بھی قائم کیا جائے گا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں