ٹمن کوچ اور دیگر ٹرانسپورٹ مالکان مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے روٹ تبدئل۔۔

0
410

1

لاوہ(ضیاء قادری سے)گاڑی مالکان اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگے، زائد کرایہ وصول، تفصیلات کے مطابق لاوہ سمیت دیگر علاقوں میں مسافروں سے کھلے عام زائد کرائے وصول کیئے جانے لگے ہیں۔ مسافروں کی بڑی تعداد نے میڈیا کو بتایا کہ عیدکے آتے ہی گاڑی مالکان بغیر کسی روک ٹوک زائد کرایہ وصول کرنے لگتے ہیں شام اور رات کے اوقات میں تو مسافروں سے خوب عیدی وصول کی جارہی ہے جبکہ قانون سوتا رھ گیا ہے۔مسافرو ں کا کہنا ہے کہ لاوہ، پچنند، ڈھرنال ،کوٹ قاضی، کوٹ گلہ، لیٹی سمیت دیگر علاقوں میں راولپنڈی، چکوال، میانوالی، پشاور، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں سے گھروں کو لوٹنے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرکے لوٹا جانے لگا ہے۔ڈرائیوزاوور لوڈنگ اور قانون سے زائد سواریاں گاڑیوں میں بیٹھا کرراولپنڈی، اسلام آباد سے آتے ہوئے موٹروے کے بجائے فتح جنگ جی ٹی روڈ کا استعمال کررہے ہیں جہاں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں اور قانون موٹر وے پر چھوڑ کر جی ٹی روڈ پر چھتوں میں اضافی سواریاں لاد کر درجنوں مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اس کے برعکس گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر واپس آنے والے مسافروں کو بروقت اپنے گھروں تک پہنچانے کے لیے مقامی علاقوں سے گاڑیاں کمی سواریوں سے یا خالی لے کر شہروں کی طرف جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات اس خسارے کو پورا کرنے کے لیئے تھوڑا سا لوڈ مسافروں پر ڈال دیا جاتا ہے۔شہریوں نے گاڑی مالکان کے زائد کرائے لینے پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں