تھوہا محرم خان حوالدار ملک ظہیر سلطان اللہ کو پیارے ہو گئے ۔۔

0
187

1

اسلام آباد (شہزاد احمد ملک )افسوس ناک خبر تلہ گنگ کے علاقہ تھوہا محرم خان سے تعلق رکھنے والے حولدار ملک ظہیر سلطان ٹریفک کے حادثہ میں جا بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق حولدار ملک ظہیر سلطان اپنے والد ین اور بچوں میں عید الفطر کی چھٹی پر اپنے آبائی گاؤں آر ہے تھے کہ کے پی کے ۔نوشہرہ شہر کے قریب روڈ حادثہ میں اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں حولدار ملک ظہیر سلطان نوشہرہ میں ڈرل انسٹرکٹر تھے حولدار ملک ظہیر سلطان کو تھوہا محرم خان کی ڈھوک انوکی میں انہیں اپنے آبائی قبر ستان پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے پسماندگان مین دو بچے اور ایک بیوہ سو گوار چھوڑی ہے حوالدار ملک ظہیر سلطان حولدار کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی علاقے میں سوگ جیسا ساماں نماز جنازہ میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ تھوہا محرم خان اور دیگر متعلقہ گاؤں کے عوام نے نماز جنازہ مین بڑی تعداد میں شرکت کی اللہ پاک سے دعا ہے کہ حولدار ظہیر سلطان کو اللہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین)

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں