لاوہ کا علاقہ کورٹ شمس روڈ تباہ حالی کا شکارعوام پریشان ۔۔

0
120

1

لاوہ(ضیاء قادری سے)کوٹ شمس روڈ تباہ حالی کا شکار، آمدورفت میں بدترین مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ختم نبوت تا پچنند روڈ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے کئی سالوں سے روڈ پر ڈالی گئی بجری بارش کے پانی سے بکھر چکی ہے جبکہ روڈ پر پتھر ٹریفک کی روانی میں شدید خلل ڈال رہے ہیں۔ عوامی و سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ کوٹ شمس کا مین روڈپر گھروں کا گندا پانی اور بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکمل طورپر کسی بھی ٹریفک کے لیئے قابل استعمال نہیں رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڈ پر واقعہ پلی کا ایک حصہ نیچے گرگیا ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت بڑا جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے لیکن تاحال اعلیٰ حکام اس طرف توجہ نہیں دے سکے شہریوں کی طرف سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں