’’تلہ گنگ‘‘عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر محکمہ بہبودے آبادی ضلع چکوال ۔۔

0
105

2تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال کے زیر اہتمام ریلی اور سیمینار زکاانعقاد۔ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع چکوال ملک وجاہت علی کے زیر نگرانی چکوال میں عالمی یوم بہبود آبادی کے موقع پر ریلی کا انعقاد ہوا ۔جس میں محکمہ کے میل موبلائزر،فی میل سٹاف سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر چھوٹا کنبہ خوشحال گھرانہ کے اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ۔جبکہ تلہ گنگ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون میں سیمینار کا انعقاد بھی ہوا ۔جس میں شرکاء نے دوران خطاب محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے جہاں ملک کے اجتماعی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں انفرادی طور پر بھی سلگتے مسائل لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں