’’تلہ گنگ ‘‘کاشف جنید سعادت نواز (لائٹ ہاؤس والے ) کا بیٹا۔۔

0
164

1

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) کاشف جنید سعادت نواز (لائٹ ہاؤس والے ) کا بیٹا سابق کونسلر حاجی ملک محمد اسمعیل (مرحوم) کا پوتاسابق ناظم شرق حاجی ملک محمد سلیم (مرحوم) کا نواسہ ،چیئرمین مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد جمیل ۔طارق مسعود ملک کی بھانجی کا بیٹا مختصر علالت کے بعد راولپنڈی جناح ہسپتال میں انتقال کر گیاجس کو پیر کی شام مقامی نائیاں والے قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ خطیب مرکزی جامع مسجد پلاٹ والی پیر سلطان شمس العارفین نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔مرحوم کاشف جنید والدین کا اکلوتابیٹا تھا جو مقامی کالج میں FSCکا سٹوڈنٹ تھا جس کو عید سے دو تین قبل راولپنڈی ہسپتال داخل کرایا گیا او راس کا معمولی نوعیت کا آپریشن بھی ہوا لیکن پیر کی صبح وہ خالق حقیقی سے جا ملا ۔مرحوم انتہائی شریف النفس ،فرشتہ صفت طبیعت کا مالک تھا جس کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں