تلہ گنگ کے تاجروں اور شہریوں نے ظلمانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آ کر چکوال روڈ بند کر دیئے ۔۔

0
242

3.

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر ) تلہ گنگ کے تاجروں اور شہریوں نے ظالمانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر چکوال روڈ تلہ گنگ بلاک کر دی ۔جس سے سڑک کے دونوں طرف ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔شرکاء کی واپڈا اور منتخب نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی جاری رہی تفصیلات کے مطابق فوڈگودام کے قریب تلہ گنگ کے تاجروں اور شہریوں نے واپڈا کی وقفے وقفے سے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر احتجاجاًروڈ بلک کر دی جس سے ٹرانسپورٹروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔شرکاء عوامی نمائندوں کو کو ستے رہے اور طرح طرح کی صلواتیں سنائیں کہ عوامی نمائندے ووٹ لینے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اور تین سالوں میں ان کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا چکوال روڈ تلہ گنگ میں واپڈا والے تین ٹرانسفارمر پول سے اتارکر لے گئے ۔ اور آج تک دوبارہ نصب نہیں کیے جس کی وجہ سے دوسرے ٹرانسفارمر پر لوڈ بڑھ گیا اور بجلی جواب دے گئی شہریوں نے تنگ آکر روڈ بلاک کردی کہ ان کے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی شرکاء سے بات چیت کے نتیجے میں اس یقین دہانی پر روڈ کھول دی گئی کہ شام تک ٹرانسفارمر لگا دیے جائیں گے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی کم کر دیا جائے گا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں