لاوہ میں چلڈرن پارک بنایا جائے عوامی مطالبہ ۔۔

0
132

1

لاوہ (ضیاء قادری سے)لاوہ میں چلڈرن پارک بنایا جائے، عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق لاوہ میں بچوں کی تفریح کے لیئے کوئی پارک نہ ہونے کی وجہ سے بچوں سمیت والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چلڈرن پارک نہ ہونے کی بدولت بچے گلیوں اور سڑکوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے والدین شدید پریشانی میں مبتلا رہنے لگے ہیں اور بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔لاوہ میں بیشتر سرکاری جگہیں موجود ہونے کے باوجود بچوں کی تفریح کے لیئے مخصوص پارک نہ ہونے سے بچے تفریحی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔عوامی و سماجی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں چلڈرن پارک کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں