حاجی رزاق محمد صدیق امیدوار سید تقی شاہ کی رہائش گاہ پراُن کاپرجوش استقبال ۔۔

0
116

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) حاجی راجہ محمد صدیق امیدوار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ 35جموں 6کا الیکشن مہم کے سلسلہ میں تلہ گنگ کا دورہ ۔حاجی سید تقی شاہ کی رہائش گاہ پراُن کاپرجوش استقبال کیا گیا ۔حاجی سید تقی شاہ نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ راجہ محمد صدیق جیسا امیدوار ملا ہے کیونکہ راجہ محمد صدیق موسمی اور روائتی امیدوار نہیں ۔شرافت صداقت ایک درد رکھنے والی اور حلقہ جموں 6کے عوام کے لیے ایک طاقتور آواز کی شخصیت کا نام ہے ۔ راجہ محمد صدیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں آیا ہوں ۔آپ کی دعاؤں سے پہلے بھی الیکشن میں کامیاب ہوا ہوں اب بھی آپ کی دعاؤں سے انشاء اللہ کامیابی ہو گی ۔آخر میں سید تقی شاہ نے پاکستان کی سلامتی کشمیر کی آزادی اور راجہ صاحب کی کامیابی کے لیے دعا کرائی ۔ راجہ محمد صدیق بعد ازاں خواجہ منصور عباس کے گھر بھی گئے جہاں پر ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔جہاں اس بار ساری کشمیر برادری نے راجہ صاحب کے حق میں ووٹ پول کرنے کی دعا خیر کر لی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں