عوام خبر دار رہے جیسے جیسے الیکشن قریب گرانٹیں منظور ہو نے لگیں چلیں دیر آیا درست آیا۔

0
171

4

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) دست راست ایم پی اے حلقہ پی پی 23ملک شہر یار اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس میں سی ایم ڈبلیو اور این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ مل کراٹک چکوال کو ملانے والے نوری بادشاہ پل کے ٹوٹے ہوئے حصے کی فزیبلٹی تیار کریں۔ اس پل کیلئے گرانٹ وفاق نے دی تھی ، اب بھی وفاق ہی این ایچ اے کے ذریعے پل مکمل کرائے گا تاہم اگر گرانٹ نہ مل سکی تو پنجاب حکومت فی الفور گرانٹ کا بندوبست کرکے مکمل کو قابل استعمال بنائے گی ۔ ملک شہریار اعوان نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ پی پی 23 کیلئے 28کروڑ روپے مالیت کے منصوبے منظور ہو چکے ہیں جن بعد کے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں ان منصوبہ جات میں کوٹ شمس روڈ چار کلومیٹر دو کروڑ اسی لاکھ ، کوٹگلہ پچنند بائی پاس کنہٹ روڈ تک تین کلومیٹر ، ایک کروڑ تیس لاکھ ، سکا مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے87 لاکھ ، کھوئیاں گرلز ہائی سکول کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ ، ڈھیر مونڈ گرلز ہائی سکول کیلئے ایک کروڑ تیس لاکھ ، تھوہا روڈ گیارہ کلومیٹر کیلئے ساڑھے دس کروڑ ، لاوہ سیوریج سسٹم کیلئے سات کروڑ80کے منصوبے شامل ہیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں