ملک بھر کی طرح مولانا فضل الرحمن کی کال پر تلہ گنگ لاوہ چکوال مظاہروں کا ۔۔

0
141

2

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی کال پرجے یو آئی (ف) تلہ گنگ اور چکوال نے حرمین شرفین کے تحفظ اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آج بروز جمعہ 15جولائی کو ملک بھر کی طرح تلہ گنگ اور چکوال میں بھی احتجاجی مظاہروں کا کااعلان کیاہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب چوہدری عبدالجبار نے ضلعی قائم مقام امیر شیخ محمد افضل ،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر،تحصیل امیر تلہ گنگ قاری زبیراحمد ،تحصیل امیر چکوال مولانا عبدالواحد قریشی ،اورحافظ محمد ادریس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج بروز جمعہ المبارک مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ان موضوعات پر خطاب کے ساتھ حرمین شرفین کے تحفظ اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی قرار دادیں بھی منظور کرائی جائیں گی جبکہ تلہ گنگ میں مرکزی جامع مسجد عیدگاہ کے باہر بین الصوبائی شاہراہ چکوال میانوالی روڈ ۔اور چکوال شہر میں جے یو آئی کے کار کن علماء اور پاکستانی عوام بھر پور احتجاج کے ساتھ سعودی حکومت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کریں گے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے امن خراب کر نے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا ایسی ہر سازش کا جے یو آئی کے کار کن اور پاکستانی قوم بھر پور مقابلہ کرے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں