نکمہ محکمہ واپڈا بنیادی مزکرز صحت نکہ کہوٹ کا ٹرانسفارمر خراب ایک سال بیت گیا۔

0
173

5

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) بنیادی مرکز صحت نکہ کہوٹ کا ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے ایک سال بیت گیا ،محکمہ صحت لمبی تان کر سو گیا ،ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل سٹاف و کلاس فور ملازمین خود ذہنی مریض بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت نکہ کہوٹ کا ٹرانسفارمر گزشتہ سال خراب ہو گیا جس کے بعد متعدد بار محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو اس کی اطلاع دی گئی ۔لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی ۔واپڈا حکام کے مطابق ہم نے مذکورہ خراب ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کا تخمینہ دو لاکھ نوے ہزار لگا کر محکمہ صحت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا ۔اب اگر محکمہ صحت فنڈز مہیا نہیں کرتا تو ہمارا کوئی قصور نہیں ۔اس صورتحال میں بی ایچ یو میں تعینات ڈاکٹر ،پیر میڈیکل سٹاف اور کلاس فور ملازمین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں ۔اُنہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری فنڈز رہلیز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں