ویلکم سردار صاحب جو اچھا کام کر ے گا ڈیلی تلہ گنگ نیوز اس کی تعریف کرے گا جو عوام سے ۔۔

0
192

3

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کی خصوصی ہدایت پر تلہ گنگ سرگودھا روڈ نزد اٹک پیڑولیم کے قریب محلہ میں خراب ٹرانسفارمر کی ہنگامی مرمت کر کے علاقہ میں بجلی بحال کر دی گئی ۔دو روز قبل مذکورہ محلہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا ۔بار بار واپڈا حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر اہل محلہ نے ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کے میڈیا ایڈوائزر مشبر نذر کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔جنہوں نے ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ کے نوٹس میں تمام معاملات لائے ۔جس پر ایم پی اے نے واپڈا حکام کو فوری ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کی ہدایت جا ری کئیں ۔یوں چھ گھنٹے کے اندرر ٹرانسفارمر مرمت کر کے نصب کر دیا گیا ۔اہل محلہ نے ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں