کلر کہارانتظامیہ کی نااہلی من مانیاں عروج پر عوام پریشان ۔۔

0
88

3.

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) کلر کہار انتظامیہ کی نااہلی ٹی ایم او کی ناک کے نیچے ہوٹل مالکان کی من مانیاں چائے کا کپ 30روپے سرعام فروخت ہو تہا تھا اب علاقہ ونہار کے تجارتی مرکز میانی اڈا پر بھی چائے کا کپ 30روپے اور ٹوکن 15روپے فروخت کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ روز میانی اڈا پر ہوٹل مالکان نے ایک میٹنگ کی جس میں یہ طے پایا گیا کہ چائے کا کپ 30روپے جبکہ ٹوکن 15روپے میں فروخت کیا جائے گا ان کا موقف تھا کہ کلر کہار میں چائے کا کپ کتنے عرصہ سے 30روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور انہیں آج تک کسی نے پوچھا بھی نہیں جبکہ عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ دودھ مہنگا ہوا نہ چینی چائے کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے انہوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں