تحصیل لاوہ بنیادی مراکز صحت سانپ کاٹنے ویکسین ناپید۔۔

0
204

2

لاوہ (ضیاء قادری سے) لاوہ ، بنیادی مراکز صحت میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، شہری شدید پریشانی کا شکار، تفصیلات کے مطابق لاوہ سمیت دیگر علاقوں کے بنیادی مراکز صحت میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تحصیل لاوہ سمیت کوٹگلہ، لیٹی، ڈھرنال، پچنند سمیت اس کے بیشتر سرکاری مراکز صحت میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید ہوچکی ہے ۔ برسات کے موسم میں سانپوں کے کاٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے لیکن مون سون سے قبل انسانی جان بچانے کے لیئے ویکسین کے نہ ہونے سے شہری شدید مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ تحصیل لاوہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی جائے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں