تحصیل لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر تاحال تعنیاتی نا ممکن عوام کا شدید احتجاج۔۔

0
192

4

لاوہ (ضیاء قادری سے)لاوہ اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی ممکن نہ ہوسکی، عوام کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق تقریباََ چھ ماہ سے زائد عرصہ سے لاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کے بعدسے تاحال لاوہ میں مستقل اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی نہ ہونے سے شہری مختلف دفاتر کے دھکے کھانے لگے۔اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی میں طویل تاخیر کی وجہ عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ لاوہ کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کیا جانے لگا ہے اور تحصیل کے وجود کے بعد چند پوسٹوں پر تعینات کیئے گئے افسران کے تبادلہ کے بعد سے خالی جگہوں پر تعیناتیاں ممکن نہ ہوسکی ۔۔ شہریوں نے ڈی سی او چکوال پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ میں مستقل بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنرتعینات کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں