حلقہ این اے 61کے عوام آمدہ الیکشن ووٹ پول کرنے ۔۔

0
364

last

تحریر::شہزاد احمد ملک۔۔۔۔معزز قائرین اور غیور عوام خصوصا حلقہ این اے 61چکوال دو جیسے جیسے الیکشن قریب آرہے ہیں سیاست دان پھر حرکت میں آگئے ہیں گرانٹیں منظور کروائی جا رہی ہیں لیکن منظور ہو رہی ہیں منظور ہو جانے کے بعد اور کئی سٹیپ ہو تے ہیں ان کو مکمل کرنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں تب جاکر وہ منصوبہ تکمیل تک پہنچتا ہے برحال دیر آیا درست آیا آمدہ الیکشنوں میں آپ نے اپنے لئے اور اپنے بچوں کیلئے آمدہ نسلوں کیلئے ایسے امیدوار کا چناؤ کرنا ہو گا جو حقیقی معنوں میں وہ آپ کے جائز مسائل حل بھی کروائے بھلے اس کا کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو آزاد ہو مگر عوام کا خادم ہو سیاسی پارٹیو ں کا پٹھو نہ ہو صرف اس کا ایک ہی ماٹو ہو میں عوام کوہی جانتا ہوں میں نے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں انہوں نے مجھے امانت کے طو رپر اقتدار سونپا ہے میں امانت میں خیانت نہیں کروں گا اگر ہم اسی طرح غفلت اور لاپروائی برتے رہے تو برادری سسٹم وڈیرہ شاہی جا گیرداری نظام افسر شاہی محلے داری کو مد نظر رکھا تو پھر آئندہ پانچ سال پھر ہمیں مسائل سے ہی گزرنا ہو گا اور آمدہ آنے والی نسلوں کیلئے شاہد ان میں اتنی سکت نہ ہو تو وہ ان کا مقابلہ کر سکیں ووٹ کاسٹ کرتے وقت صرف اپنے ضمیر کے مطابق دینا ہو گا کیوں کہ ووت دیتے وقت صرف اللہ کو پتا ہوتا ہے اور ووٹ کاسٹ کرنے والی معزز شخصیات کو باہر جتنی بھی پولنگ سیاسیوں کے بنائے ہو تے ہیں بے شک کسی کی مرضی ہے اس میں بٹھیں اندر سے ان کو مار دیں جس طرح یہ لوگ اقتدار میں آ کر آپ سے دوریاں پیدا کر تے ہیں لفٹ تک نہیں کرواتے آپ بھی ان کو اسی طرح اندرونی مار دیں ایسے امید وار کو ووٹ دیں جو اسمبلی میں آپ کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتا ہواور کرپشن سے پاک ہو اس کا بیک گرواؤنڈ ٹھیک ہو پانچ وقت کا نمازی ہو اور آپ کے حقوق اور مسائل کا جانتا ہوگذشتہ تین سال سات مہینے میں آپ نے دیکھا میں نے بھی دیکھا اس سے قبل تین ماہ یہ کیا کرتے رہے انہوں نے عوام سے کیوں منہ موڑ رکھا تھا چلیں کوئی بات نہیں دیر سہی درست سہی برحال پھر بھی احتیاط سے کام لینا ہو گا اپنے بچوں کی خاطر آنیو الی نسلوں کی خاطر یہ ٹائم گنوا دیا تو پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ آمدہ الیکشن کہ امید وار کو ہر طریقہ سے جانچ پڑتال کر کے ووٹ پول کریں اور ووٹ بھی ضرور پول کریں یہ ایک قوم کی امانت ہو تی ہے ۔میں کسی بھی اپنے معزز قائری اور غیور عوام کو یہ نہیں کہتا کہ فلاں کو ووٹ ڈالے فلاں کو نہ ڈالے آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں ۔
اللہ حافظ ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں