لاوہ تحصیلدار آفس کی عمارت بد حالی کا شکار زمین بوس ہونے کا خطرہ۔۔

0
151

3

لاوہ (بیورو چیف)لاوہ، تحصیلدار آفس کی عمارت بدحالی کا شکار، تفصیلات کے مطابق لاوہ میں قائم یونین کونسل آفس سے ملحقہ تحصیلدار کے دفتر کی عمارت مکمل طور پر بدحالی کا شکار ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت زمین بوس ہونے کا خدشہ بڑھ چکاہے۔تحصیلدار آفس کی چاردیواری بھی مسمار ہوچکی ہے اور دفتر کو تالے لگ چکے ہیں۔ مذکورہ عمارت کی بدحالی اور اعلیٰ حکام کی عدم توجہ کی وجہ سے عمارت استعمال کے قابل نہیں رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیلدار آفس کی سرکاری بدحال شدہ عمارت کی مرمت کرکے اسے استعمال کے قابل لایا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں