لاوہ کے مرکزی شہر پچنند پولیس چوکی کا قیام جلد عمل میں لا یا جائے شہریوں کا مطالبہ ۔۔

0
126

1

پچنند (ضیاء قادری سے)پچنند پولیس چوکی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے، شہریوں کا پرزور مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پچنندکے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیئے تحصیل لاوہ کے مرکزی شہر پچنند میں پولیس چوکی کے قیام کی اشد ضرورت سمجھی جارہی تھی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے تھانہ لاوہ ایریا کی حدود بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مرکزی علاقہ میں پولیس چوکی انتہائی ضروری ہے جس کے لیئے پچنند بہت سازگار جگہ ہے جہاں پولیس چوکی بنا کر تراپ، خوشحال گڑھ، کوٹگلہ، ملتان خورد، چکڑالہ سمیت دیگر علاقوں سے پچنند کاراستہ استعمال کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ڈی پی او چکوال کی طرف سے پچنند میں پولیس چوکی کے قیام کے لیئے سمری گورنمنٹ پنجاب کو ارسال کی جا چکی ہے ۔پچنند میں پولیس چوکی کا قیام عمل میں لایا جائے شہریوں نے اعلیٰ حکومتی افسران سے پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں