’’بوچھال کلاں ‘‘علاقہ ونہاد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صارفین پریشان حکومت کو بدعائیں۔۔۔

0
156

4

بوچھال کلاں (نامہ نگار )علاقہ ونہار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر صارفین شدیدمشکلات سے دوچار کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار کے مختلف مواضات سے تعلق رکھنے والے عوام نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ علاقہ ونہار خاص کر منارہ فیڈر کی حدود میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے انہوں نے بتایا کہ SDOواپڈا سب ڈویژن کلر کہار کی ایما پر لائن لاسسز پورے کرنے کے لئے فالٹ کا بہانہ کر کے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے منارہ فیڈر کے لائن مین SDOکی ایما پر مولا جٹ بننے ہوئے ہیں اور اپنی مرضی کرتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن کلر کہار سے مقامی کریپٹ اہلکاروں کو تبدیل کیا جائے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں