تلہ گنگ کے علاقہ نکہ کہوٹ سوئی گیس کا کام چار سال کے بعد شروع ہونے کا امکان۔۔

0
117

2

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے نواحی گاوٗں نکہ کہوٹ میں سوئی گیس کا کام چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہونے کا قوی امکان-تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چار انچ کا پائپ کا بڑا ٹریلر نکہ کہوٹ کے بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اتاردیا گیا- ملک ظہور احمد صدر مسلم لیگ ن نکہ کہوٹ اور ملک فرید احمد کے مطابق بہت جلد ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان نکہ کہوٹ کے مکمل ہونے والے منصوبوں مین روڈ،جنازہ گاہ گلی،نئے ٹرانسفارمر نئی آبادی، مورت روڈ کا افتتاح اور گیس کاسنگ بنیاد رکھیں گئیں -اہلیان نکہ کہوٹ نے تمام منصوبوں کی تکیمل پر ملک ظہور احمد، ملک فرید احمداور سماجی و سیاسی کارکن حاجی منظور حسین کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کی ہے اور سردار ممتاز خان ٹمن اور سردار ذوالفقار علی خاں کا شکریہ ادا کیا ہے-

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں