مسلم لیگ ن کو عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا صوبائی وزیر ملک اسلم سیتھی ۔۔

0
117

3

بوچھال کلاں (نامہ نگار )صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس گئی ہے اور عوام نے نہیں کبھی مایوس نہیں کیا انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں للہ موٹر وئے منصوبہ مکمل ہو جانے سے علاقہ کے عوام کو بے حد فائدہ ہو گا اور کسی بھی ہنگامی صوتحال میں موٹر وئے کا بائی پاس بن جائے گا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ ہی منارہ سے کلر کہار تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو بھی ترجیع بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا جس کے لئے حکومت پنجاب کا مشن خوشحال پنجاب ہے جس پر وہ دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم ، صحت اور مواصلات کے منصوبت مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جس پر وہ کبھی سمجھوتا نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں واٹر سپلائی سکیم کو جلد مکمل کر کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کر دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام پراپگنڈوں پر کان نہ دھریں بلکہ حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ان کے مسائل حل ہو سکیں انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا جس کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں