ملک سلیم اقبال کی پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان پر تنقید مگر تلہ گنگ کیلئے ایک لفظ بھی نہ کہا۔۔۔

0
225

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا مارشل لا کے حق میں بیان غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔اسامہ پیڑولیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سلیم اقبال نے کہا کہ عمران خان شارٹ کٹ راستہ کے چکر میں ملک کو تباہی کی جانب نہ دھکیلیں۔پاکستان لاکھوں جانوں کے نظرانہ دینے کے بعد حاصل کیا گیا ۔جس کا مستقبل صرف اور صرف جمہوریت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف سازشیں ملک کی بنیادیں کھوکھلا کرنے کے مترادف ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ میں سوئی گیس منصوبے ن لیگ کے جاری کردہ فنڈز سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو اسامہ پیٹرولیم قاضی محمد الطاف ،ملک فلک شیر اعوان ،ملک شہریار اعوان ،ملک طورا خان ،سجاد گھاڑا ایڈووکیٹ ،ملک فیروز خان دودیال،مولوی عاشق مجھیال،قاضی محمد حسین ،ملک ناصر جمال ایڈووکیٹ ،غلام عباس سپر سال،ملک تاج مالک سواں ویلی،کونسلرز ملک شیر افضل باٹا ،زوار ساجد،عالم خان کھریال،عبدالجبار دھولہ،ملک عاطف سلیمان سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں