ڈی سی او چکوال کے دو حکم نامے ون ویلنگ اور خطر ناک عمارتوں کو گرانے ۔۔۔

0
196

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ضلع چکوال میں محکمہ پولیس ،ٹریفک پولیس اور انتظامی افسران کو ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کر دی گئیں ، خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر گرانے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں موثر ٹاسک فورس تشکیل دیکر ون ویلنگ کے خلا ف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈی سی او چکوال محمودجاوید بھٹی نے پولیس افسران ،ٹریفک پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ون ویلنگ کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات کی شرح کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے متحرک ہو جائیں۔ ڈی سی او چکوال نے محکمہ بلڈنگ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر گرا کر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں