’’تلہ گنگ ‘‘آزاد کشمیر کے حلقہ 35جموں ن لیگ کے امید وار جیت گئے یہ اعلان غیر سرکاری اور غیر حتمی ہے۔۔

0
81

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) آزاد کشمیر کے حلقہ 35جموں6 کے الیکشن سلسلہ میں تلہ گنگ،کوٹسارنگ اور ڈھمبرکالونی میں قائم تینوں پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے اُمیدوار راجہ محمد صدیق نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا ۔راجہ محمد صدیق نے مجموعی طور پر 582 ووٹ حاصل کر کے اپنے مخالف اُمیدواروں پر واضع برتری حاصل کر لی ۔اُن کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار چودھری قمر الزمان نے مجموعی طور پر 51ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے ۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمید خان نے 29ووٹ حاصل کئے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔ پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ سارنگ ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لاوہ میں قائم کیے گئے تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں