’’تلہ گنگ‘‘ وی آئی پی بوائز گرلز کالج تلہ گنگ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی۔۔۔

0
141

5

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) وی آئی پی بوائز گرلز کالج تلہ گنگ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی وزیراعلی علمی و ادبی پروگرام 2015-16میں 46 پوزیشنز حاصل کرکے صوبہ بھر میں اول اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس حوالے سے گورنمنٹ گرلز کالج چکوال میں منعقدہ تقریب میں VIPبوائز اینڈ گرلز کالج تلہ گنگ کے طلباء و طالبات کو وزیراعلی کی جانب سے تعریفی اسناد اور دو لاکھ آٹھ ہزار روپے انعام دیا گیا کالج ہذا کی MAانگلش سال اول کی طالبہ ام حبیبہ (ٹہی) کو اس موقع پر صوبہ بھر میں اردو مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حال کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے VIP کالج کی پرنسپل اور سٹاف کی شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا واضح رہے کہ وزیراعلی علمی و ادبی پروگرام 2009 میں شروع ہوا VIP سکول کالج نے 2009تا 2015ہر سال صوبہ بھر میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کیں اور سال 2009،2011 اور 2015میں ایک ایک طالب علم نے صوبہ بھر میں انفرادی طور پر بھی پوزیشن حاصل کیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں