چکڑالہ، ڈہوک چھوئی چکڑالہ کی سڑک کا کام ٹھپ عوام پریشان۔۔

0
122

1

دندہ شاہ بلاول(حفیظ اﷲ ملک) چکڑالہ، ڈہوک چھوئی چکڑالہ کی سڑک کا کام ٹھپ، راستہ میں گڑھے اور روڑے عوامی مشکلات کا سبب، مذکورہ روڈ سیاست کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ،روڈ کو فی الفور مکمل کیا جائے عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے عبید اﷲ شادی خیل اور کنڈ برادری سے پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق اہلیان چھوئی کا مدتوں پرانا مطالبہ کہ چکڑالہ بن حافظ جی روڈ سے ڈہوک چھوئی اور کسوڑہ تک پختہ سڑک دی جائے ،ہر الیکشن پر سیاستدان اہلیان چھوئی سے سڑک کا وعدہ کر کے ووٹ لیتے مگر اقتدار ملنے کے بعد بھول بھلیاں ہو جاتے۔امسال قومی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی شکست ہوئی تا ہم عمران خان کی جانب سے این اے 71 کی سیٹ چھوڑنے پر دوبارہ لیگی رہنما ایم این اے بن گیا اور اس الیکشن میں بھی مسلم لیگی قیادت،کنڈ برادری نے اہلیان چھوئی سے سڑک کا وعدہ کیا ۔وزیر اعلیٰ پروگرام پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے کے تحت مذکورہ سڑک کا کام شروع ہو اور ابھی آدھا کام بھی نہ سکا تھا کہ روڈ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا جس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے روڈ کو فی الفور مکمل کیا جائے اور اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے تا ہم ا اگر یہ روڈ مکمل نہ ہوا تو مسلم لیگ(ن) اہلیان چھوئی سے ووٹ لینا بھول جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں