تلہ گنگ دیگر مقامات سولہ گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ صارفین کے اوسان خطا ۔۔

0
93

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) سو لہ سولہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود ہیوی ویٹ بجلی بلوں نے صارفین کے اوسان خطا کر دیئے ،حکمرانوں اور واپڈا حکام کو جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بددعائیں ۔تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں سو لہ گھنٹے سے زائد کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود تلہ گنگ ،لاوہ میں بجلی صارفین ہزاروں روپے کے بل موصول ہونے پر چکرا کر رہ گئے ۔صارفین کے مطابق اپریل ،مئی مین کم لوڈ شیڈنگ کی نسبت ماہ جون میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دگنا ہو گیا لیکن بل اپریل ،مئی کے مقابلے میں دوگنا موصول ہوئے ہیں ۔اس موقع پر صارفین نے حکومت اور واپڈا حکام کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ہیوی ویٹ بل کیخلاف وفاقی محتسب سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں