تلہ گنگ لاوہ اور دیگر علاقوں انسداد ڈینگی مہم کو اجاگر۔۔

0
93

5

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس میں انسداد ڈینگی مہم کو اجاگر کرنے کے لئے تلہ گنگ میں یوم انسداد ڈینگی منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد ڈینگی مچھروں کی افزائش پر قابو پانے کے لئے عوام الناس میں انسداد ڈینگی کی اہمیت اور صفائی کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔ آج تلہ گنگ میں صفائی کے حوالے سے دفاتر ، ہسپتالوں اور دیگر کاروباری اداروں میں خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ عوام اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرااور خشک رکھ کر ڈینگی مچھروں کو پھیلنے سے قبل کنٹرول کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے منعقدہ واک کے شرکاء سے دوران خطاب کیا ۔محکمپ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام منعقدہ انسداد ڈینگی واک سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور صاف پانی بلخصوص بارشوں کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں جس کے باعث مچھروں کی افزائش ہوتی ہو ۔ انہوں نے افسران و اہلکاران اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں دفاتروں اور کاروباری جہگوں پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور صاف پانی کو جمع نہ ہونے دیں او ر اپنے ارد گر د کے ماحول کو خشک رکھیں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کریں یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے ۔ اس موقع پرڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر علیم دانش اور انٹامالوجسٹ راجہ شکیل احمد کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ اگلے تین ماہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہیں اس میں ہمیں صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے ۔اور اپنے ارد گر د کے ماحول کو ڈینگی مچھروں کو محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب ہم اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے گھروں ، دفاتروں اور کاروباری مراکز میں صاف پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کی محفوظ جگہوں کو ختم کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے متعلق اجتماعی شعو ر اپنانے کی ضرورت ہے ۔ محکمہ صحت اور طبعی ماہرین کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق اقدامات کریں ۔ واک میں مختلف محکموں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے مختلف پیغامات درج تھے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں