’’تلہ گنگ ‘‘پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد۔۔

0
173

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام تلہ گنگ میں ضرب امن کانفرنس کا انعقاد عوامی تحریک شمالی زون پنجاب کے صوبائی صدر بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد ،رہنماء تحریک انصاف وسابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن،شیخ عبدالغفور امیر منہاج القرآن ضلع چکوال ،سابق تحصیل ناظم گوجر خان نعیم سلطان کیانی ، سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ،شرکاء کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام تلہ گنگ کے مقامی ہوٹل میں ضرب امن کانفرنس کا انعقادکیا گیا ۔جس میں عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بریگیڈیئر(ر) مشتاق احمد نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ضرب عضب ضرب امن کیلئے جاری ہے ۔جس میں پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ۔اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ۔اُنہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم ایک دن انصاف کے کٹہڑے میں ضرور آئیں گے ۔شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جسٹس باقر کی رپورٹ شائع کی جائے ۔تاکہ اصل مجرموں کے نام بے نقاب ہو سکیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ یہاں کی عوام کے فیصلے دبئی اور لندن میں ہو رہے ہیں۔ جس طرح انگریزوں نے مسلمانوں کو مختلف طبقات میں تقسیم کر کے دو سو سال سے زائد حکومت کی ۔موجودہ حکمران بھی اُنہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو تقسیم در تقسیم کر رہے ہیں ۔رہنماء تحریک انصاف و سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف دونوں تبدیلی چاہتے ہیں ۔نظام کو تبدیل کئے بغیر ملک کی حالت نہیں سدھر سکتی۔ہم اس ضمن میں عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔محمد اشرف اقبال صدر تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک تحصیل تلہ گنگ اور دیگر عہدیداروان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔آخر میں مولانا صابر ایوب نے ملک کی سربلندی کی لئے خصوصی دعا کرائی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں