ختم نبوت چوک تا پچنند روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام ذلیل و خوار۔۔۔

0
195
websiteپچنند(ضیاء قادری سے)ختم نبوت چوک تا پچنند روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ، عوام خوار ہوگئی، تفصیلات کے مطابق ختم نبوت چوک(ترحدہ) تا پچنند روڈ کی بدحالی دور نہ ہوسکی۔پانچ منٹ کا فاصلہ گھنٹے میں طے ہونے لگا۔ختم نبوت چوک تا پچنند روڈ مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہوچکا ہے لیکن تاحال اعلیٰ حکام نے اس طرف توجہ ہی نہ دی اورسیاسی شخصیات کی بے حسی ، عدم توجہ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ مذکورہ روڈ سے بجری غائب ہوچکی ہے اور مختلف مقامات سے پتھر بکھر چکے ہیں۔شہریوں نے سیاسی شخصیات سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پچنند تا ختم نبوت چوک روڈ کی فوری مرمت کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں