’’بو چھال کلاں ‘‘سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مساجد کے اکاؤنٹ منجمد کر دیئے۔۔۔

0
137

5

بوچھال کلاں (نامہ نگار )سٹیٹ بنک آف پاکستان نے مساجد کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے مساجد انتطامیہ پریشانی سے دو چار تفصیل کے مطابق حکومت نے تمام مدارس اور مساجد کو رجسٹرڈ کرانے کا حکم دیا جس کے بعد سٹیٹ بنک نے تمام بنکوں کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹریشن نمبر نہ ملنے تک تمام مدارس اور مساجد کے اکاؤنٹ منجمد کر دیں جبکہ دوسری طرف مساجد انتظامیہ کا کہنہ ہے کہ انہوں نے حکومت کو رجسٹریشن کے لئے تمام کاغذات فراہم کر دئیے ہیں مگر حکومت نہ تو مساجد کی رجسٹریشن کر رہی ہے اور نہ ہی مساجد و مدارس کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مساجد انتظامیہ مشکلات کا شکار ہے انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں