’’تلہ گنگ‘‘آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو بدترین شکست اعجاز الحق۔۔۔

0
120

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بدترین شکست کے پیچھے اُن کی پانچ سال کی لوٹ مار اور کرپشن بنیادی وجہ ہے ۔تلہ گنگ میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالرزاق کی اہلیہ اور چودھری غلام ربانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے باتے چیت کرتے ہوئے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ملک میں ایجی ٹیشن سیاست کا موسم نہیں ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کو تعمیری سیاست کرنی ہو گی ۔پانا مہ لیکس پر شور مچانے والوں کو پہلے چھ سوکروڑڈالر جو سوئس بنکوں میں پڑے ہیں اور جو زرداری کے ثابت ہو چکے ہیں ۔اُن کا حساب کتاب دینا چاہے اور وہ رقم پاکستان میں واپس لائی جائے ۔اس ضمن میں چیف جسٹس آف پاکستان کو نوٹس لینا چاہے۔پانا مہ لیکس پر تو خودو زیر اعظم اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تشدد کی لہر پر حکومت پاکستان کو چاہئے کہ فوری طور پر برادر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیکر بھارت پر دباؤ بڑھائے ۔اور حکومت اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لیکر جائے جو مسائلہ کمشیر کو حل کرانے کا بڑا ذمہ دار ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اگر مشرقی تیمور اور سوڈان مین مداخلت کر سکتی ہے تو کشمیر پر تو اس کی با قاعدہ قرار دادیں موجود ہیں ۔کشمیر پر اب اقوام متحدہ کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستان میں دہشت گردی واقعات کا ضیاء دور میں ہونے والے افغان جہاد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاکستان میں دہشت گردی ضیاء دور حکومت کے کئی سال بعد شروع ہوئی اور اس میں 24سال سے کم عمر لڑکے شامل ہیں جو اس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے ۔بعد ازاں محمد اعجاز الحق نے چودھری پراپرٹی ڈیلر کے زیر انتظام اسحاق کمر شل مارکیٹ اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ۔اور منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت پیغمبروں کا پسندیدہ پیشہ تھا ۔رزق حلال کمانا عین عبادت ہے ۔اس موقع پرمشیر وزیر اعلیٰ ملک سلیم اقبال، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن ،سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرو،دست راست ایم پی اے حاجی ملک ریاض احمد ،برگیڈئیر(ر) ملک غلام عباس ،بریگیڈئیر(ر) زمرد شاہین ،کرنل تیمور،ناصر ارائیں ،محمداسحاق،ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ملک ضمیر اعوان،ڈاکٹر عبدالقیوم ملتان خورد،چودھری مسعود احمد ،چودھری رشید احمد ،ڈاکٹر اصغر ارائیں ،چودھری حاجی غلام جیلانی ،حکیم اسلم ،چودھری منظور احمد ،چودھری ارشد ،الحاج میاں عبدالقیوم سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔محمد اعجاز الحق نے پریس فورم دفتر کا دورہ بھی کیا جہاں اُن کا استقبال محمد ریاض انجم،ملک عامر نواز ،اور لیاقت اعوان نے کیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں