لاوہ کے طلبہ علاقائی ریجنل آفس چکوال کیخلاف منہ کھول دیئے۔۔۔

0
131

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) علامہ اوپن یونیورسٹی تحصیل تلہ گنگ ، لاوہ کے طلبہ و طالبات علاقائی ریجنل آفس چکوال کیخلاف پھٹ پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق طلباء نے بتایا کہ پہلی اور دوسری مشقوں کی تاریخ گزر چکی لیکن تاحال ٹیوٹر ز کے لیٹر جاری نہیں کئے گئے جبکہ چکوال ریجنل آفس رابطہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ چکوال آجائیں جس سے طلباء نہ صرف پیسہ ضائع ہوتا ہے بلکہ وقت بھی برباد ہوتا ہے ، اور ابھی تک بی ایڈ ورکشاپ کے لیٹر بھی جاری نہیں کئے گئے اس وقت چکوال ریجنل آفس میں کوئی ذمہ دار شخص نظر نہیں آرہا جو ان مسائل پر حل کریں کیونکہ پورے میں ٹیوٹرز کے لیٹرز جاری ہو چکے ہیں جبکہ چکوال ریجنل آفس نے تاحال لیٹرز جاری کرنے میں ناکام ہے ، طلباء کے والدین نے مطالبہ کیا کہ چکوال ریجنل آفس کو اگر بہتر نہیں بنایا جاسکتا تو بند کردیا جائے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں