’’بو چھال کلاں ‘‘ہزاروں افراد کا سیمنٹ فیکٹری کے خلاف ایکا۔۔

0
79

1

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) تحر یک تحفظ ونہار کے زیر اہتمام یونین کونسل بوچھال کلاں میں ملک اختر شہباز چئیرمین یونین کونسل کی آواز پر اہلیان علاقہ کی لبیک ہزاروں افراد کا سیمنٹ فیکٹری کے خلاف ایکاتفصیل کے مطابق تحریک تحفظ ونہار کت زیر اہتمام سیمنٹ فیکٹری کے خلاف ملک اختر شہباز کی قیادت میں ہزاروں افراد اکٹھے ہوگئے اور اس بات کا عزم کیا کہ فیکٹری مالکان کو اپنی اراضی فروخت نہیں کریں گے اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اختر شہباز نے کہا کہ پراپگنڈہ مہم چلا کر عوام کو بد ظن کیا جا رہا ہے مگر علاقہ کے عوام سیمنٹ فیکٹری کے مخالف ہیں ہم اپنی جنت کو گرد آلود نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سے ملی بھگت کر کے سیمنٹ فیکٹری مالکان بوگس کاروائیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب وال اور دیگر علاقوں سے لوگ بلا کر رسمی کاروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ بوچھال کلاں کو تباہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں یہاں اگر ایک بچہ بھی زندہ ہوا تو وہ بھی اس مشن کو کامیاب کرئے گا اس موقع پر لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے جیتے جی سیمنٹ فیکٹری یہاں نہیں بنے گی

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں