تلہ گنگ سرگودہ روڈ پر کچھیاں پل میں بڑا شگاف کسی وقت بھی بڑا حادثہ۔۔

0
122

1

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سرگودھا روڈ پر کھچیاں پل میں واضح طور پر ایک بڑا شگاف کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتاہے۔واضح رہے یہ ایک قدیم پل ہے اور اپنی مدت سے تجاوز کر چکا ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے عارضی طور پر پلیٹیں ڈال کر مرمت کر دی جاتی ہے جبکہ پل کی دیواریں مکمل طور پر کھوکھلی ہو چکی ہیں ۔سیاسی نمائندگان کو باربار یاددہانی کرانے کے باوجود اس انتہائی اہمیت کی پل پر کسی نے توجہ نہ دی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید بارشیں ہوئیں تو یہ شگاف بڑا ہو سکتا ہے اور ہیوی ٹریفک سے مزید خستہ حال ہورہا ہے تاہم عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمے کے ذمہ دارافسران فوری طور پر توجہ دیں اور اس کی تعمیر یا مرمت کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔اہل علاقہ نے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں