بھلومار کی حد شروع ہوتے ہی کام رکوا دیا گیا چیئر مین یونین کونسل اصغر فاضلی۔۔

0
262

3

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)خدا خداکرکے بالآخر کفر ٹوٹا ہی تھا اور شدید عوامی احتجاج اور ردعمل کے بعد سیاسی مداخلت اور محکمہ شاہرات کے کان پر جوں رینگی اور پندرہ سال بعد خستہ حال تلہ گنگ سرگودھا روڈ کو مرمت کرنے کا ارادہ کیا اور کام شروع ہوا۔اگرچہ مرمتی کام غیرمعیاری ہونے کے باوجود عوامی حلقوں نے سکھ کا سانس لیا اور نہ ہونے سے کچھ بہتر کے مصداق اسے سراہا تاہم تلہ گنگ سے ڈھوک جھنڈا تک مرمت کے بعد کام ختم کردیا گیا جس پر یونین کونسل بھلومار کے نومنتخب چیئرمین اصغر فاضلی نے اپنے شدیدردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ چونکہ ڈھوک جھنڈاسے آگے یونین کونسل بھلومار کی حد شروع ہوتی ہے اور یونین کونسل بھلومار میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست کا سامنا ہوا اور اسی وجہ سے یونین کونسل بھلومار کی حد شروع ہوتے ہی کام رکوا دیا گیا جو سراسر حکمران جماعت کی سیاسی مخالفت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کے جائز حق سے محروم کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرمت کا کام دوبارہ شروع نہ کیا گیا تو وہ ہرسطح پر بھرپور احتجاج کریں گے۔عوامی حلقوں کے مطابق مرمت کا کام ادھورا چھوڑنے سے حکومت کی ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں