’’تلہ گنگ ‘‘کسی ملک کی قوم بغیر علم ترقی نہیں کر سکتی ملک فلک شیر اعوان ۔۔۔

0
80

1

تلہ گنگ (تحصیل رپوٹر) کوئی بھی ملک و قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ علم اور تعلیم سے بہرور نہیں ہو تی،تعلیم نہ صرف انسان کو اعلیٰ اخلاقی اقدار سے روشناس کراتی ہے بلکہ وہ اسے شعور سے بھی بہرہ مند کرتی ہے،ہمیں اگر دنیا کے ساتھ چلنا اور ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں اپنی نسلوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہو گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما اور متوقع امیدوار برائے حلقہ این 61ملک فلک شیر اعوان نے پنجاب گروپ آف اسکول تلہ گنگ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ملک فلک شیر اعوان نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز کا شمار اس وقت پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے جہاں پر بچوں اور بچیوں کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے،اس گروپ نے نہایت کم وقت میں اپنے آپ کو بڑے تعلیمی اداروں کی صفوں میں لا کھڑا کیا ہے،میں نے پہلے بھی اپنی مدد آپ کے تحت غریب اور نادار افراد کی مددکی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،پنجاب گروپ آف کالجز نے جو اسکالر شپ کا سلسلہ شروع کیا ہے اس کے ساتھ حسب سابق ہمار ا تعاون جاری و ساری رہے گا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں