نائب کی سست روی پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ کیس ۔۔۔

0
67

3

بوچھال کلاں(نامہ نگار ) نیب کی سست روی پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ کیس مضاربہ کے متاثرین مایوسی کا شکار تفصیل کے مطابق علماء کرام کی ایک ٹیم نے ا سلامی بنکاری کے نام پر عوام سے رقوم حاصل کیں ان کی معاونت بھی تبلیغی جماعت کے لوگ کرتے رہے مولوی ابراہیم المعروف خواجہ آصف اور دیگر لوگوں نے الیگزر نامی کمپنی بنا ئی اور دس سال تک عوام کو پر کشش منافع دیتے رہے جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو انہوں نے عوام کا منافع دو در کنار خون پسینے کی کمائی سمیٹی اور فرار ہو گئےFIAنے خواجہ آصف سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا اور کیس نیب کے حوالے کیا مگر نیب نے سست روی اختیار کر رکھی ہے اور متاثرین مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے اور عوام کی رقوم واپس کرنے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں