پچنند بوسیدہ بجلی کی تاریں ٹکرا گئیں سات گھنٹے سے زائد شہری بجلی کی سہولت سے محروم۔۔

0
98

4

لاوہ (تحصیل رپورٹر) پچنند، بوسیدہ بجلی کی اوورلوڈ تاریں ایک دوسرے سے ٹکراکر گر گئیں، سات گھنٹے سے زائد شہری بجلی بند، تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں اور غوثیہ محلہ میں عرصہ دراز سے لگی بجلی کی بوسیدہ تاریں لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ کر گر گئیں۔اہلیان محلہ نے مشکل سے اپنی جان بچائی۔عرصہ دراز سے واپڈا کی بے حسی اور عدم دلچسپی کی بدولت کئی بار بجلی کی تاریں اوور لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ ڈھیلی ہوکر ٹکرا جاتی ہیں لیکن واپڈا اہلکار ’’ٹائم پاس‘‘ پالیسی کے تحت اہلیان محلہ کی زندگیوں کو داؤ پر لگائے ہوئے ہیں۔اوور لوڈ بوسیدہ بجلی کی تاریں گرم ہوکر محلہ غوثیہ اور ریتلیاں میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے زور دار دھماکے سے تاریں ٹوٹ کر زمین پر گر گئیں۔محلہ ریتلیاں اور محلہ غوثیہ میں بوسیدہ تاروں کی جگہ نئی تاریں نصب کی جائیں شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ افسران سے پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں