تلہ گنگ کے شہری اپنی جگہ درست انہیں کیا علم تھا کہ یہ ذہنی مریض۔۔۔

0
176

2

اسلام آباد(شہزاد احمد ملک )تلہ گنگ شہر میں شہریوں نے تین سالہ بچہ اٹھوانے پر مجبوط الحواس شخص کو مار مار کر ادھ موا کر دیا مزکورہ شخص کی حالت غیر کے بعد ہسپتال میں ایڈ میٹ کر وا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لاوہ کے علاقہ لیٹی سے تعلق رکھنے والے ذہنی عدم توازن کا شکار مہر علی نے تلہ گنگ شہر چینجی چوک کے قریب روڈ کے کنارے کھڑے دھرابی کے ایک رہائشی تین سالہ بچے کو اٹھایا تو قریب کھڑے ہوئے اس کے ماموں نے مہر علی کو غصہ ہوا جس پر مہر علی بچے کو چھوڑ کر بھاگنے لگا موقع پر ہی ہنگامہ مچ گیا شہریو ں نے مہر علی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا کچھ دیر کے بعد مہر علی کو قابو کر لیا اور شہریوں نے آؤ دیکھا نا بتاؤ مار مار کر ادھ موا کر دیا بعد میں اس کو زخمی اور حالت غیر پولیس کے حوالے کیا جو مضروب مہر علی کا ہسپتال لے گئے جہاں اس کو طبی امداد دی گئی ہے زرائع کے مطابق مہر علی کا ذہنی توازن درست نہیں شہری اپنی جگہ درست انہوں کیا علم تھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں کیوں کہ حالات ہی کچھ اس طرح جا رہے ہیں انہوں نے سمجھا کہ مہر علی کوئی دہشت گرد یا بچہ چور ہے بعد میں حقیقت سامنے آئی

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں