لاوہ کے علاقہ پچنند واپڈا اہلکاروں کی کارکردگی سے ظلم بھی شرما گیا ۔۔۔

0
119

4

پچنند(ضیاء قادری سے)پچنند، بجلی کی مین تاریں ٹوٹ کر روڈ پر گر گئیں،بارہ گھنٹے سے زائد شہری بجلی سے محروم، واپڈا حکام کے خلاف عوام کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں میں بجلی کے کھمبے سے تاریں گرنے کا واقعہ دوسری بار رونما ہوچکا ہے ۔ جان لیوا کھیل میں علاقہ مکین سمیت مین روڈ سے گزرنے والے افراد شدید خوف میں مبتلا ہوگئے جبکہ اہلیان محلہ ڈر کے مارے اپنے گھروں میں ہی قید ہوکررھ گئے۔مذکورہ محلہ میں یکے بعد دیگرے دو روز میں دو مختلف واقعے رونما ہوچکے ہیں جس میں عرصہ دراز سے پرانی تاریں بجلی کا لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے دھماکے سے اڑ جاتی ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیاکو بتایا کہ عوام کی قیمتی جانوں کے ساتھ اندھا کھیل کھیلا جارہا ہے جس میں واپڈا کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے جارہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی پرانی تاریں چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ سے لگی ہوئی ہیں جو مختلف جگہوں سے نہایت کمزور ہوچکی ہیں کہ بجلی کا لوڈ برداشت نہ کرتے ہوئے دھماکے سے کسی بھی وقت لوگوں کے گھروں اور راستے میں گر جاتی ہیں۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ محلہ میال پچنند میں پیش آیا جہاں بجلی کی مین تار ٹوٹنے سے پورے شہر میں بارہ گھنٹے سے زائد بجلی منقطع رہی جس پر شہریوں نے واپڈا کی سست روری اور بے احتیاطی پر شدید احتجاج بھی کیا۔پچنند یونین کونسل محلہ سے محلہ ریتلیاں میں بجلی کی بوسیدہ تاروں کو ہٹا کر نئی مین تاریں نصب کی جائیں شہریوں کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں