لاوہ کے عوام بجلی ،ٹیلی فون بل جمع کروانے کیلئے دھوپ اور لائینو ں پر کھڑے ۔۔

0
110

1

لاوہ(تحصیل رپورٹر)ایم سی بی دندہ شاہ بلاول میں بجلی اور ٹیلی فون کے بل جمع کروانے والے کسٹمرز دھوپ میں لائن لگانے پر مجبور، عملہ ٹھنڈے اے سی کے مزے لوٹتا ہے،عملہ من پسند افراد کو اندر بٹھا لیتا ہے جبکہ جان پہچان نہ رکھنے والے لوگ کڑی دھوپ میں کھڑے ہونے پر مجبور، تمام کسٹمرز کیلے یکساں پالیسی وضع کی جائے اور باہر کھڑے ہونے والے افراد کیلئے سایہ کا بندوبست کیاجائے عوامی و سماجی حلقوں کا ایم سی بی اعلیٰ حکام سیپرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول میں8 مسلم کمرشل بنک میں تمام کسٹمرز کے ساتھ یکساں رویہ کی بجائے اپنے پرائے کیلئے الگ الگ ضوابط گھڑلئے گئے ہیں۔عملہ میں سے کسی کا رشتہ دار یا شناسا ہو تو پانچ منٹ میں کام کردیا جاتا ہے اور اسے وی آئی پی پروٹوکول مہیا کیا جاتا ہے جبکہ جان پہچان نہ رکھنے والے افراد کو بے جا تنگ کرکے دھوپ میں ہی کھڑا ہونے پر مجبور کیا جاتاہے جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے ایم سی بی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رویہ یکساں اپنایا جائے اور بنک کے باہر بلنگ کیلئے قطار لگانے والوں کو سایہ مہیا کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں