پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے تحت اس سڑک کیلئے نو کروڑ کے فنڈز رہلیز ۔۔۔

0
124

3

تلہ گنگ (تحصیل رپوٹر) کوٹ سارنگ سے رحمان آباد سڑک تعمیر کے کام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔سڑک گزشتہ بیس سال سے خستہ حالی کا شکار تھی ۔ملک ساجد الرحمن کی کوششوں سے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے تحت اس سڑک کیلئے نو کروڑ کے فنڈز رہلیز کرا دیئے ۔ملک ساجد الرحمن رحمان آباد کی ایک نو جوان سیاسی قیادت کے طور پر سامنے ابھر کے آئے ہیں ۔وہ راول ٹریڈ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر بھی ہیں ۔اور ایئر کماڈور ملک محمد ظفر اقبال آف رحمان آباد کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ملک ساجد الرحمن کے مطابق رحمان آباد سڑک کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس سڑک سے ڈھوک جھامرہ ،ڈھوک کھڑجال،ڈھوک بار ڑھا داخلی دھولر،ڈھوک دتوال کی عوام کو بھی فائدہ ہو گا ۔اس سڑک کی چوڑائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور سائیڈ پر نکاسی آب کیلئے نالیاں بھی بنائی گئی ہیں ۔واضع رہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ملک ساجد الرحمن اور ملک تنزیل الرحمن نے چیئر مین شپ سے دستبردار ی پر ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے مذکورہ سڑک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ۔جس پر علاقہ کی فلاح و بہبود کی خاطر ملک ساجد الرحمن اور ملک تنزیل الرحمن الیکشن سے دستبردار ہو گئے ۔اور یوں اہلیان علاقہ کو مذکورہ سڑک کا تحفہ مل گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں